کریتی سینن کو ’’ رائزنگ سٹارایوارڈ ‘‘ سے نواز دیاگیا

بدھ 14 مارچ 2018 10:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن کو ہیلو ہال فیم ایورڈز میں’’ رائزنگ سٹارایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں ہونے والے ہیلو ہال فیم ایورڈز میں کریتی سینن کو فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ میں بہترین اداکاری پر ’’رائزنگ سٹار ایوارڈ ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔ فلم میں ان کے ہمراہ راج کمار رائو اور ایوشمان کھرانہ بھی تھے۔ فلم کی ہدایتکارہ ایشونی ائییرتیواری ہیں۔ کریتی ان دنوں دلجیت دوسانج کے ساتھ فلم ’’ارجن پٹیالہ‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:00:06