امیتابھ بچن کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

بدھ 14 مارچ 2018 10:00

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ میں حلیے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیتابھ بچن ان دنوں جودھ پور میں اپنی نئی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن کی فلم میں حلیے کی تصویر سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کی ہے جس میں امیتابھ بچن نے سر پر پگڑی جو ایک آنکھ کو بھی ڈھانپے ہوئے ہے اور عینک بھی لگائی ہوئی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں عامر خان، فاطمہ ثناء شیخ اور کترینہ کیف شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ویجے کرشنا ہیں۔ فلم رواں سال ہی نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:00:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :