بہت جلد نئے پراجیکٹ کا اعلان کروں گی، بپاشا باسو

بدھ 14 مارچ 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو نے کہا ہے کہ بہت جلد اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بپاشا باسو نے لکھنئو میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا لکھنئو سے مضبوط رشتہ ہے کیونکہ ان کی ماں کا تعلق لکھنئو سے ہی اور انہوں نے اپنا سارا بچن لکھنئو میں ہی گزارا ہے ۔

(جاری ہے)

یہی وجہ ہے کہ ہندی میری مادری زبان نہیں ہے،میری بہت سی سہیلیاں یہاں سے تعلق رکھتی ہیں اور ان سے ہمیشہ یہی کہتی ہوں کہ وہ جب لکھنئو آئیں تو میرے لئے موتی چور کے لڈو لائیں کیونکہ مجھے یہ بہت پسند ہیں۔ بپاشا نے کہا کہ انہوں نے اپنے مداحوں کو بہت مایوس کیا ہے تاہم اپنے نئے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کے بعد بہت جلد اس کا اعلان کریں گی اور ابھی اس متعلق زیادہ تفصیلات نہیں بتا سکتیں۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:20:06