کیریئر کے اس دور میں ’’اکتوبر ‘‘ جیسی فلم کی اشد ضرورت تھی،ورون دھون

بدھ 14 مارچ 2018 10:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ کیریئر کے اس دور میں ’’اکتوبر ‘‘ جیسی فلم کی اشد ضرورت تھی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون نے کہا ہے کہ جب میری ہدایتکار شوجیت سرکار سے ملاقات ہوئی تو میں فلم کے لئے کاسٹ ہونے والا آخری شخص تھا ،میرے خیال میں فلموں میں کاسٹنگ اسی طریقے سے ہونی چاہئے اس پر نہیں کہ کوئی اداکار فلموں میں اچھا کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب میں فلم کی کہانی سنی تو مجھے لگا کہ کیریئر کے اس دور میں مجھے کسی بھی چیز سے زیادہ ’’اکتوبر ‘‘ جیسی فلم کی اشد ضرورت تھی اس لئے مجھے فلم کا حصہ بن کر بے حد خوشی ہے۔ فلم میں اداکار ورون دھون ڈین کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک لگژری ہوٹل میں ہائوس کیپر ہیں جبکہ ڈیبیو اداکارہ بنیتا سندھو ان کی ساتھی ورکر کا کردار ادا کر رہی ہیں، جومحبت ، فطرت اور موسم خزاں پر مبنی ہے۔فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :