کری ارج انٹرٹینمنٹ نے کلاسیکل فلم ’’وہ کون تھی‘‘ کے ریمیک کے حقوق حاصل کر لئے

کری ارج انٹرٹینمنٹ نے کلاسیکل فلم ’’وہ کون تھی‘‘ کے ریمیک کے حقوق حاصل کر لئے

بدھ مارچ 10:20 am
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار منوج کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے موشن پکچر پروڈکشن کمپنی کری ارج انٹرٹینمنٹ نے کلاسیکل نفسیاتی تھرلر فلم ’’وہ کون تھی‘‘ کے ریمیک کے حقوق حاصل کر لئے۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماضی کے معروف اداکار منوج کمار کو خراج تحسین پیش کرنے لئے 1964ء میں بننے والی کلاسیکل نفسیاتی

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

تھرلر فلم ’’وہ کون تھی‘‘ کے ریمیک کی پیشکش پریرنا اروڑا اور ارجن این کپور دیں گے جبکہ فلم میں پہلی فلم سے گلوکارہ لتا منگیشکر 2 گانے ’’نینا برسے رم جھم ‘‘ اور’’ لگ جا گلے سے ‘‘ بھی شامل کئے جائیں گے۔

اس سلسلے میں پریرنا اروڑا کا کہنا ہے کہ یہ 2 گانے فلم کا لازمی حصہ ہیں اور ان2 گانوں کے بغیر فلم کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔