پیسہ اور شہرت غیر متوقع چیز ہے جس نے انہیں کبھی متاثر نہیں کیا،رنویر سنگھ

پیسہ اور شہرت غیر متوقع چیز ہے جس نے انہیں کبھی متاثر نہیں کیا،رنویر سنگھ

بدھ مارچ 10:20 am
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ پیسہ اور شہرت غیر متوقع چیز ہے جنہوں نے انہیں کبھی متاثر نہیں کیا۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ پیسہ اور شہرت غیر متوقع چیزیں ہیں،پیسہ اور شہرت اگر مل جائے تو اچھی بات ہے تاہم

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

یہ ایسی چیزیں نہیں جنہوں نے انہیں کبھی متاثر کیا ہو، مجھے صرف فن اداکاری سے محبت ہے اور میں صرف ایک اچھا اداکار بننا چاہتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپریل، مئی تک فلم ’’گلی بوائے ‘‘کی عکسبندی مکمل کریں گے جس کے فوری بعد ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’’سمبا‘‘ کی عکسبندی شروع کریں گے۔