فلم ’’سونو کے ٹیٹوکی سویٹی‘‘ نے چار ہفتوں میں 88.58کروڑ کما لئے

بدھ 14 مارچ 2018 10:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’سونو کے ٹیٹوکی سویٹی‘‘ نے چار ہفتوں میں 88.58کروڑ کما لئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارتک آریان اور نشرت بروچا کی فلم ’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ نے ریلیز کے چار ہفتوں میں 88.58کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔

(جاری ہے)

فلم23 فروری کو نمائش کے لئے پیش کی گئی جس کی کاسٹ میں سنی سنگھ ، کارتک آریان اور نشرت بروچا شامل ہیں۔ فلم رواں سال ریلیز ہونے والی فلموں میں سے اچھا بزنس کرنے والی فلموں میں سے تیسرے نمبر پر رہی، پہلے نمبر پر فلم ’’پدماوت‘‘ دوسرے پر’’پیڈمین‘‘ اور تیسرے نمبر پر’’سونو کے ٹیٹو کی سویٹی‘‘ ہے۔ فلم ٹی سیریز اور لو فلمز کے بینر تلے بنائی گئی۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :