شاہد کپور نفسیاتی تھرلرفلم ’’وہ کون تھی‘‘ کے ریمیک میں نظر آئیں گے

شاہد کپور نفسیاتی تھرلرفلم ’’وہ کون تھی‘‘ کے ریمیک میں نظر آئیں گے

بدھ مارچ 10:30 am
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کے بعد 1964ء میں بننے والی نفسیاتی تھرلرفلم ’’وہ کون تھی‘‘ کے ریمیک میں نظر آئیں گے۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور ان دنوں شردھا کپور کے ساتھ فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی عکسبندی اتراکھنڈ مین کر رہے ہیں

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

اس کے بعد وہ 1964ء میں بننے والی نفسیاتی تھرلر فلم ’’وہ کون تھی‘‘ کے ریمیک میں نظر آئیں گے، فلم میں شاہد کپور پہلی فلم میں منوج کمار کے نبھائے گئے کردارمیں دکھائی دیں گے۔ فلم کے ریمیک میںکری ارج پہلی فلم کے دو معروف گانوں’’نینا برسے رم جھم رم جھم ‘‘ اور ’’لگ جا گلے‘‘ کو شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔