اکشے کھنہ اپنی نئی فلم میں منفرد اندا ز مین جلوہ گر ہوں گے

بدھ 14 مارچ 2018 10:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کھنہ اگلی فلم میں منفرد انداز میں دکھائی دیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اکشے کھنہ کو نئی بالی وڈ فلم ’’ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘ میں کاسٹ کر لیاگیاہے، فلم میں وہ سنجے بارو نامی ایک عمر رسیدہ شخص کا کردار نبھائیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے نئے فلمی روپ میں اکشے کی ایک تازہ تصویر بھی سامنے آئی ہے۔ وہ اس روپ میں منفرد انداز میں منہ میں سگار لئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ’’ ایکسیڈینٹل پرائم منسٹر‘‘میں اکشے کے ساتھ اداکار انوپم کھیر ہندوستان کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کا کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کے ہدایتکار ویجے ہیں۔ فلم روان سال 21دسمبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 10:30:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :