شلپا شندے ،سنیل گرور کے ساتھ کامیڈی شو کریں گی

بدھ 14 مارچ 2018 11:10

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شندے کامیڈی کنگ سنیل گرور کے ساتھ کامیڈی شو کریں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شندے سنیل گرور کے ساتھ کامیڈی شو کریں گی۔

(جاری ہے)

شو کی پروڈیوسر پریتی سیموس ہیں۔ پریتی کا کہنا ہے کہ وہ ’’کامیڈی نائٹ ود کپل شرما‘‘ اور’’دی کپل شرما شو‘‘ جیسا ایک کامیڈی شو کرنا چاہتی ہیںجس میں وہ شلپا شندے اور سنیل گرور کو لینا چاہتی ہیں۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:10:05