بھاگیا شری ہندی فلم ’’2 سٹیٹس‘‘ کے تلگو ریمیک سے فلم انڈسٹری میں واپسی اختیار کریں گی

بدھ 14 مارچ 2018 11:22

بھاگیا شری ہندی فلم ’’2 سٹیٹس‘‘ کے تلگو ریمیک سے فلم انڈسٹری میں واپسی اختیار کریں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ بھاگیا شری ہندی فلم ’’2 سٹیٹس‘‘ کے تلگو ریمیک سے فلم انڈسٹری میں واپسی اختیار کریں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ بھاگیا شری کو1989ء میں فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ سے بے حد مقبولیت حاصل ہوئی جس میں ان کے ساتھ اداکار سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا، آخری بار 2010ء میں فلم ’’ریڈ الرٹ:دا وار ود ان‘‘ میں دکھائی دیں اور اب وہ عالیہ بھٹ کی فلم ’’2 سٹیٹس‘‘ کے تلگو ریمیک سے فلم انڈسٹری میں واپسی اختیار کریں گی جس میں بھاگیا شری ریواتھی کا کردار ادا کریں گی۔فلم کی ہدایات وینکت ریڈی دیں گے جبکہ فلم کی عکسبندی 24 مارچ سے شروع کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:22:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :