تاریخی واقعات ہمیشہ سے متاثر کرتے ہیں،آشوتوش گواریکر

بدھ 14 مارچ 2018 11:22

تاریخی واقعات ہمیشہ سے متاثر کرتے ہیں،آشوتوش گواریکر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ ہدایتکار آشوتوش گواریکر نے کہا ہے کہ انہیں تاریخی واقعات ہمیشہ سے متاثر کرتے ہیں اور ان کی نئی فلم ’’پانی پت‘‘ انہیں واقعات میں سے ایک ہو گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار آشوتوش گواریکر نے کہا ہے کہ مجھے تاریخی واقعات ہمیشہ سے متاثر کرتے ہیں اور میری کی نئی فلم ’’پانی پت‘‘ انہیں واقعات میں سے ایک ہو گی جو تیسری پانی پت کی لڑائی کا سبب بننے والے واقعات پر مبنی ہے۔ فلم میں اداکار سنجے دت، ارجن کپور اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم آئندہ سال 6 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:22:11