بوبی دیول کو ’’ریس تھری ‘‘کے بعد ایک اور بڑی فلم مل گئی

بوبی دیول کو ’’ریس تھری ‘‘کے بعد ایک اور بڑی فلم مل گئی

سلمان خان نے بوبی کو اپنی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’لویتری‘ میں بھی کاسٹ کیا ہے , فلم 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ مارچ 11:53 am
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) سلمان خان کے ساتھ فلم ریس تھری کرنے کے بعد قسمت کی دیوی بوبی دیول پر مہربان ہوگئی ہے کیوں کہ انہیں ایک اور بڑی فلم مل گئی ہے۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ساجد خان کی ہدایت کاری میں بننے والی مشہور کامیڈی فلم ’ہاؤس فل‘ کے چوتھے سیکوئل میں بالی ووڈ اداکار بوبی دیول کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جوکہ اکشے

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کمار کے ساتھ 7 سال بعد اسکرین پر نظر آئیں گے جبکہ فلم میں رتیش دیش مک بھی اپنی کامیڈی سے مداحوں کو محظوظ کریں گے، فلم 2019 میں دیوالی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔