پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے جی جی حدید سے تعلق ختم کرلیا

جی جی اور میرا ایک دوسرے سے بہت دوستانہ اور بامقصد تعلق تھا‘ جی جی کا بہت احترام کرتا ہوں،زین ملک

بدھ 14 مارچ 2018 11:53

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک نے جی جی حدید سے تعلق ختم کرلیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) برطانیہ کے مقبول میوزک بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق گلوکار زین ملک کا اپنی گرل فرینڈ جی جی حدید سے قطع تعلق کرلیا۔پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک اور ماڈل جی جی حدید، 2 سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے اور اب انہوں نے ایک دوسرے سے تعلق ختم ہونے کی تصدیق اپنے ٹوئیٹ پیغامات میں کی۔زین ملک نے اپنے پیغام میں لکھاکہ جی جی اور میرا ایک دوسرے سے بہت دوستانہ اور بامقصد تعلق تھا اور میں خاتون اور دوست ہونے کے ناطے جی جی کا بہت احترام کرتا ہوں، وہ زبردست روح کی مالک ہے۔

میں ہمارے مداحوں کا شکرگزار ہوں جو ہمارے مشکل فیصلے کا احترام کرتے ہوئے پرائیویسی کا خیال رکھتے ہیں۔ ہماری خواہش تھی کہ یہ خبر ہماری جانب سے پہلے سامنے آتی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل دونوں کے درمیان تعلق ختم ہونے کی افواہیں کافی عرصے سے سامنے آرہی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ دونوں کا مصروف شیڈول اس کی وجہ بنا۔ایک رپورٹ کے مطابق زین ملک اور جی جی حدید کی مصروفیات اتنی زیادہ ہیں کہ ان کے لیے کسی تعلق کو قائم رکھنا بہت زیادہ مشکل ہوچکا ہے۔25 سالہ گلوکار اور 22 سالہ ماڈل کی آخری اکھٹی تصویر جنوری میں سامنے آئی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل زین ملک نے 2015 گلوکارہ پیری ایڈورڈز سے منگنی توڑ لی تھی جس کے بعد جی جی حدید سے ان کے تعلقات بڑھے تھے۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:53:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :