2010ء کے بعد پردے سے غائب رہنے والی عائشہ جھلکاکی تقریب میں شرکت

اداکارہ نے فلمی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی جہاں ان کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا

بدھ 14 مارچ 2018 11:53

2010ء کے بعد پردے سے غائب رہنے والی عائشہ جھلکاکی تقریب میں شرکت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) نوے کی دہائی میں بالی ووڈ میں عائشہ جھلکا کا راج چلتا تھا، اس دور کے تمام بڑے ہیرو کے ساتھ عائشہ کی جوڑی بنی، سلمان، عامر، اکشے کمار ہوں یا اجے دیوگن سب کے ساتھ عائشہ نے کام کیا، لیکن آج عائشہ گمنام ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ عائشہ جھلکا نے 1983 میں بطور چائلڈ اداکارہ فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن جلد ہی 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’قربان‘‘ میں سلمان خان کے مدمقابل کردار ادا کرکے فنی سفر کا آغاز کیا تاہم جلد ہی سپراسٹار اکشے کمار کی فلم ’’کھلاڑی‘‘ میں جلوہ گر ہوئیں اورشہرت حاصل کی۔

اداکارہ عائشہ نے 1992 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم ’’جو جیتا وہی سکندر‘‘ میں عامر خان کے مدمقابل کردار ادا کرکے خوب شہرت حاصل کی اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑکر نہیں دیکھا اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم کا گیت ’’پہلا نشہ‘‘ آج بھی مشہور ہے۔

(جاری ہے)

عائشہ نے بزنس مین سمیر وشی سے 2003 میں شادی کر لی۔

شادی کے بعد بھی کچھ فلموں میں سپورٹنگ رول کرتی نظر آئیں، لیکن 2010 کے بعد وہ پردے سے غائب ہو گئیں۔اداکارہ عائشہ جھلکا اپنی بزنس مصروفیات کے باعث فلمی تقریبات میں کم ہی شرکت کرتی ہیں لیکن گزشتہ دنوں انہوں نے فلمی تقریب میں اپنے شوہر کے ساتھ شرکت کی جہاں ان کی بدلی شخصیت نے سب کو حیران کردیا جب کہ ماضی کی خوبصورت اداکارہ کے وزن میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
وقت اشاعت : 14/03/2018 - 11:53:48