کرن جوہر کی طرف سے والدہ کی 75 ویں سالگرہ کے لئے دعوت نامے ارسال

کرن جوہر کی طرف سے والدہ کی 75 ویں سالگرہ کے لئے دعوت نامے ارسال

بدھ مارچ 1:01 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنی ماں کی سالگرہ کے لئے فلم انڈسٹری اور دیگر لوگوں کو دعوت نامے بھیج دیئے۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز کرن جوہر 18 مارچ کو اپنی ماں کی 75ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائیں گے جس کے لئے انہوں نے فلم

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

انڈسٹری اور اس سے وابستہ دیگر لوگوں کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں جبکہ اداکار شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے انسٹاگرام پر دعوت نامے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں دعوت نامہ ایک باکس کی صورت ہے،جس میں سفید پھولوں کا گلدستہ، چاکلیٹس ، منی کیک اور مشروب کی بوتل نظر آرہی ہے۔