شوبز فنکاروں کا سیاستدانوں پر جوتے اچھالنے کے واقعات پر سخت اظہار برہمی

تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی صفوں سے ایسی شر مناک حر کتیں کر نیوالوں کو باہر نکلنے کا مطالبہ کر دیا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) شوبز فنکاروں کا سیاستدانوں پر جوتے اچھالنے کے واقعات پر سخت اظہار برہمی ‘تمام سیاسی جماعتوں کو اپنی صفوں سے ایسی شر مناک حر کتیں کر نیوالوں کو باہر نکلنے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

کامیڈین کنگ نسیم وکی ‘فلم سٹار ثوبیہ خان ‘فلم سٹارمہک نور ‘فلم سٹار میرا ‘اداکارہ ریشم ‘گلوکارہ عینی طاہر ہ ‘فلم سٹار میگھا سمیت دیگر شوبز فنکاروں نے کہا کہ نوازشر یف ہوں یا عمران خان سب سیاستدان پاکستان کے عوام کیلئے اپنے اپنے انداز میں جنگ لڑ رہے ہیں اس لیے ہم سب کی ذمہ داری کی سیاسی اختلافات کے باوجود انکی عزت کر یں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ نوازشر یف اور عمران خان کیساتھ پیش آنیوالے واقعات پر ہمیں بھی افسوس ہے ایسے واقعات کو ہر صورت روکنا ہوگا ۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :