پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کے خواب دیکھ رکھے ہیں‘نداملک

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) اداکارہ نداملک نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری پرراج کے خواب دیکھ رکھے ہیں اگر ان کو حقیقت کا روپ مل گیا تو یہ میری زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں نداملک نے کہا کہ کلاسیکل رقص پر مکمل دسترس ہونے کے باوجود خود کو آج بھی اس کی طالبہ سمجھتی ہوں‘ آج کے جدید دور میں پاکستان فلم انڈسڑی میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے ،ڈنڈے اور سوٹے کا دور ختم ہو چکا ہے معیاری اور مثبت موضوعات پر فلمیں بننا شروع ہو گئیں تو پاکستان کی فلم انڈسٹری نمایاں مقام حاصل کر لے گی ۔

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 16:50:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :