سیٹ پر پہلے ہی دن ساتھی اداکار کے ناروا سلوک پر ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا تھا، رادھیکا اپتے

جمعرات 15 مارچ 2018 12:18

سیٹ پر پہلے ہی دن ساتھی اداکار کے ناروا سلوک پر ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا تھا، رادھیکا اپتے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکارہ رادھیکا اپتے نے کہا کہ سیٹ پر پہلے ہی دن سائوتھ انڈین اداکار کے ناروا سلوک پر میں نے انہیں تھپڑ مار دیا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق رادھیکا اپتے نے اپنے حالیہ انٹرویو میں سائوتھ انڈین اداکار کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتا دی ،انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر پہلے ہی دن جب میں پہنچی تو سائوتھ انڈین اداکار نے میرے پائوں کو دانستہ چھوا جس پر مجھے غصہ آیا کیونکہ اس سے پہلے میں ان سے نہیں ملی تھی اور میں نے ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔

وقت اشاعت : 15/03/2018 - 12:18:20