بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

بیوی کا دعوی کرنے والی خاتون نے خودکشی کی دھمکی دے دی

جمعرات 15 مارچ 2018 16:40

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2018ء) بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ان کی بیوی کا دعوی کرنے والی خاتون نے خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں سلمان خان سے دور کرنے کی کوشش کی گئی تو وہ اپنی جان لے لے گی۔دبنگ اداکار سلمان خان کی زندگی میں ایک مسئلہ ختم ہوتا نہیں کہ دوسرا کھڑا ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہیں بھارتی فلم نگری کے سب سے پسندیدہ کنوارے اداکار کا اعزاز ہے لیکن سلمان خان کی ایک مداح نے ان کے گھر میں گھس کر بیوی ہونے کا دعوی کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنی فلم بھارت کی شوٹنگ کے باعث گھر میں نہیں تھے اور ان کی مداح سیکیورٹی گارڈز کو چکمہ دے کر عمارت کی چھت کی طرف بھاگی اورزور زور سے چلانے لگی کہ سلمان میرا شوہر ہے۔خاتون کے ہاتھ میں لوہے کی سلاخیں تھیں ، جسے دکھا کر اس نے سب کو خود سے دور کیا اور دھمکی دی کہ اگر اسے کسی نے کچھ کیا تو وہ ان سلاخوں سے ہی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلے گی۔ بعد ازاں فائر بریگیڈ کو بلوایا گیا جنہوں نے وہاں پہنچ کر صورتحال کو قابو کیا۔
وقت اشاعت : 15/03/2018 - 16:40:05

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :