پاکستانی گلوکاروں نے اپنی محنت سے دنیابھرمیں اپنامقام بنایاہے‘سائرہ نسیم

جمعہ 16 مارچ 2018 15:56

پاکستانی گلوکاروں نے اپنی محنت سے دنیابھرمیں اپنامقام بنایاہے‘سائرہ نسیم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 مارچ2018ء) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاہے کہ موسیقی انسان کے ذہن پرگہرااثرکرتی ہے اگرسرسچے ہوں تودل گائیکی کی جانب خودمتوجہ ہونے لگتاہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں گلوکاروں نے اپنی محنت سے دنیابھرمیں اپنامقام بنایاہے ہماری عوام اپنے سنگرزپربڑااعتمادرکھتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ دنیابھرمیں ہمارے گلوکاروں نے دھوم مچائی ہوئی ہے پڑوسی ملک کی زیادہ ترفلموں میں ہمارے سنگرزنے اپنے آوازمیں گانے ریکارڈکروائے ہیں جنھیں دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہورہی ہے اوربھارتی فلموں میں گائیکی کی بنا پر مزید چار چاند لگ گئے۔

وقت اشاعت : 16/03/2018 - 15:56:42

Rlated Stars :