اداکار کااسٹار ازم بنانے والے بھی مداح لوگ ہوتے ہیں‘اداکارہ سوہا علی

جمعہ 16 مارچ 2018 22:19

اداکار کااسٹار ازم بنانے والے بھی مداح لوگ ہوتے ہیں‘اداکارہ سوہا علی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2018ء) نامور اسٹیج اداکارہ سوہا علی نے کہا کہ میرے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا انکے لیے بہتر ہوگا وہ اپنے کام پر توجہ دیں ‘ فنکار کا حقیقی ایوارڈاس کے مداح ہوتے ہیں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے مداحوں کی محبت اور دعاں کی وجہ سے ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں سوہا علی نے کہا کہ جب تک مداح مجھ سے محبت کرتے رہیں گے کام کرتی رہوں گی اداکار کااسٹار ازم بنانے والے بھی مداح لوگ ہوتے ہیں جن کی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے فلمساز اور ڈائریکٹر ہمیں اپنے پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقع دیتے ہیں۔۔

وقت اشاعت : 16/03/2018 - 22:19:19