گلوکار دلیر مہدی کی انسانی سمگلنگ کیس میں ضمانت

ہفتہ 17 مارچ 2018 13:25

گلوکار دلیر مہدی کی انسانی سمگلنگ کیس میں ضمانت
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) بالی وڈ کے معروف گلوکار دلیر مہدی کوانسانی سمگلنگ کیس میں ملوث ہونے پر 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں ضمانتپر رہا کردیا گیا۔ ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر پٹیالہ کی عدالت میں معروف گلوکار دلی مہدی پر 2003ء میں انسانی سمگلنگ کیس کے سلسلے میں ملوث پایا گیا جس پر انہیں 2 سال قید کی سزا اور 10ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہیں گزشتہ روزضمانت پر رہائی مل گئی۔

وقت اشاعت : 17/03/2018 - 13:25:22