شاہ رخ خان نے نفسیاتی تھرلر فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ پر فلم ’’ڈر‘‘ کے منظر کی یاد تازہ کر دی

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے نفسیاتی تھرلر فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ پر فلم ’’ڈر‘‘ کے ایک منظر کی یاد تازہ کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر فلم ’’زیرو‘‘ کے سیٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں شاہ رخ خان اہاتھ میں آئس کریم پکڑے اداکارہ کترینہ کیف کے پوسٹرکے سامنے کھڑے ہیں اور انہیں ’’آئی لو یو ککککترینہ‘‘ کہتے ہیں جو ان کی 1993ء کی سپرہٹ فلم ’’ڈر‘‘ کے منظر کی یاد دلاتا ہے۔

فلم ’’ڈر‘‘میں شاہ رخ خان اداکارہ جوہی چاولہ کی تصویر کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں جبکہ فلم میں اداکار سنی دیول نے مرکزی کردار ادا کیا اور شاہ رخ خان منفی کردار میں دکھائی دیئے۔ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں اداکار شاہ رخ خان ، انوشکا شرما اور کترینہ کیف شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 11:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :