عامر خان فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی کے لئے جودھ پور پہنچ گئے

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان اپنی سالگرہ منانے کے بعد فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی کے لئے واپس جودھ پور پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان ممبئی میں اپنی 53ویں سالگرہ منانے کے بعد فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کی عکسبندی کے لئے واپس جودھ پور پہنچ گئے جہاں وہ دیگر کاسٹ کو جوائن کریں گے۔ اداکار عامر خان نے فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کے لئے کان اور ناک چھدوانے کے تکلیف دہ مرحلے سے گزرے ہیں، فلم میں اداکار عامر خان اور امیتابھ بچن پہلی بار اکھٹے دکھائی دیں گے جبکہ فلم میں اداکارہ کترینہ کیف اور فاطمہ ثناء شیخ ،رونت رائے اور دیگر شامل ہیں۔ فلم رواں سال 7 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/03/2018 - 11:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :