فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کا سکرپٹ بہت زبردست ہے ،جوہی چاولہ

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ کا سکرپٹ بہت زبردست ہے جس کا مجھے کافی عرصے سے انتظار تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ایک مخصوص وقت کے بعد بڑی سکرین پر واپس آئی اور اس عرصے کے دوران جب بھی میں کسی فلم کا حصہ بنی تو میڈیا نے اسے میرا کم بیک قرار دیا، اب میں فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں کام کر رہی ہوں جس کی پیشکش ودھو ونود چوپڑا اور ہدایتکاری شیلے دھر کی ہے، فلم کا سکرپٹ بہت زبردست ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایسی فلم ہے جس کا مجھے انتظار تھا ،فلم کی عکسبندی جاری ہے اور ہماری یہی کوشش ہو گی کہ فلم رواں سال کے آخر تک ریلیز کر دی جائے۔ فلم میں اداکار انیل کپور، جوہی چاولہ، سونم کپور اور راج کمار رائو شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 11:20:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :