زین ملک نے سر کے پیچھے بڑے گلاب نما نیا ٹیٹو بنوا لیا

اتوار 18 مارچ 2018 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ گلوکار زین ملک نے اپنے سر کے پیچھے بڑے گلاب نما نیا ٹیٹو بنوا لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار زین ملک نے امریکی ماڈل گیگی حدید سے بریک اپ کے بعد اپنے سر کے پیچھے ٹیٹیو بنواتے ہوئے تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے، اگرچہ انہوں نے اپنے جسم پر بہت سے ٹیٹو بنوائے ہوئے ہیں لیکن انہوں نے جو نیا ٹیٹو بنوایا ہے وہ گلاب کی شکل میں ہے اور ان کے سر کے پیچھے بنایا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 18/03/2018 - 11:20:05