ایشوریہ رائے بچن کی فلم انڈسٹری میں 20 سال مکمل

اتوار 18 مارچ 2018 12:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے فلم انڈسٹری میں 20 کامیاب سال مکمل کر لئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے 1994ء میں 23 برس کی عمر میں مس ورلڈ کا خطاب جیتا، جس کے بعد انہوں نے 1997ء میں اپنی پہلی تامل فلم’’ ایروور‘‘(Iruvar ) سے اداکاری کا آغاز کیا جبکہ ان کی پہلی ہندی فلم ’’اور پیار ہوگیا‘‘ تھی لیکن 1998ء میںان کی ایک اور تامل فلم ’’جینز‘‘ ان کی پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی، 1999ء میںان کی سپرہٹ ہندی فلم ’’ہم دل دے چکے صنم‘‘ اور 2002ء میں فلم ’’دیوداس‘‘ میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا، جس کے بعد ان کی متعدد فلموں کو سراہا گیا،ان کی معروف فلموں میں ’’دھوم 2‘‘، ’’بنٹی اور ببلی‘‘، ’’محبتیں‘‘، ’’جودھا اکبر‘‘، ’’اے دل ہے مشکل‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 18/03/2018 - 12:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :