ریکھا کی ایشوریہ رائے بچن کو فلم انڈسٹری میں2 دہائیاں مکمل کرنے پر مبارکباد

اتوار 18 مارچ 2018 12:20

ْ ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکارہ ریکھا نے ایشوریہ رائے بچن کو فلم انڈسٹری میں2 دہائیاں مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جیسی خاتون ایک بہتے دریا کی طرح ہے جو اپنی روح کے ساتھ ہم آہنگی رکھتی ہے اور کبھی جمود کا شکا نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریکھا نے ایک خط میں ایشوریہ رائے بچن کوفلم انڈسٹری میں20 کامیاب سال مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اشیوریہ رائے بچن نے فلم انڈسٹری میں کامیابی سے 20 سال کا طویل عرصہ گزارا ہے،آپ جیسی خاتون ایک بہتے دریا کی طرح ہے جو اپنی روح کے ساتھ ہم آہنگی رکھتی ہے اور کبھی جمود کا شکا نہیں ہوئی، وہ بغیر کسی دکھاوے کے جہاں جاتی ہے اپنی منزل پر پہنچ جاتی ہے، لوگ شاید آپ کی کہی گئی باتوں اور جو کرتی ہیں بھول سکتے ہیں لیکن لوگ آپ کا انہیں خود کا احساسکراناکبھی نہیں بھول سکتے،آپ کی گہری مضبوطی اور شفاف انرجی آپ کی باتوں میں جھلکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے فلموں میں مختلف کردار ادا کئے لیکن سب سے اہم کردار جو مجھے اچھا لگا اور جس سے مجھے بے حد خوشی محسوس ہوئی وہ آپ کی بیٹی آرادھیا کی اماں بننا ہے۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 12:20:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :