ملک میں فلم ’’پدماوت‘‘ کے خلاف احتجاج فسطایت پر مبنی تھے، رنویر سنگھ

اتوار 18 مارچ 2018 13:00

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ ملک میں فلم ’’پدماوت‘‘ کے خلاف احتجاجفسطایت پر مبنی تھے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ ہم 2018ء میں ہیں کیونکہ یہ بہت عجیب محسوس ہوتا ہے، ملک میں احتجاج فاشزم اور معاشی و معاشرتی طبقہ بندیوں پر مبنی ہوتے ہیں اور میرے لئے یہ بہت حیرانگی کا باعث بنا جب یہ احتجاج غصے میں بدل گئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سنسر بورڈ کے سربراہ پرسون جوشی نے فلم کے لئے بہت کچھ کیا جس کا نتیجہ فلم کی ریلیز تھا۔ اداکار رنویر سنگھ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ میں دکھائی دیئے جس میں ان کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور شاہد کپور بھی شامل تھے۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 13:00:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :