نئی دہلی میں ایمازون انڈیا فیشن ویک کی رعنائیاں جاری

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایمازون انڈیا فیشن ویک (اے آئی ایف ڈبلیو) کا 31 واں ایڈیشن جھل مل کرتے فیشن کے نت نئے انداز کے ساتھ جاری ہے۔فیشن ویک کا انعقاد 14 مارچ سے نئی دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کیا گیا جو 18 مارچ تک جاری رہے گا۔فیشن ویک میں 100 سے زائد ڈیزائنرز اپنی کلیکشن کی تشہیر کر رہے ہیں، جن میں بھارتی سمیت غیر ملکی ڈیزائنرز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فیشن شو میں موسمِ خزاں اور موسمِ سرما 2018 کی کلیکشن کی نمائش کی گئی جس میں عروسی ملبوسات سمیت مختلف اسٹائلز بھی دکھائی دیئے۔ماڈلز نے اسٹریٹ فیشن، گولڈ ٹونز، بلونز سلیوز ڈیزائن، ونٹیج ٹچ، پیسٹل پیٹرن اور دیگر اسٹائلز کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے۔فیشن ملبوسات کی نمائش خوبرو ماڈلز سمیت مختلف اداکاروں نے کی، جس میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’سونو کی تیتو کی سوئیٹی‘ کے اداکار کرن آرین بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 16:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :