فلم پیسیفک رِم 2؛اپ رائزنگ 'کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر

اتوار 18 مارچ 2018 16:30

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2018ء) ایکشن کے دیوانے تیار ہو جائیں کیونکہ ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی سائنس فکشن تھرلر فلم "پیسیفک رِم 2؛اپ رائزنگ 'کالندن میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ۔فلمی ستارے تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا جنہوں نے فوٹو گرافروں کو ریڈ کارپٹ پر پوز دئیے۔

(جاری ہے)

2013میں سنیما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم پیسیفک رِم کے اس سیکوئل میں زمین پر حملہ آور ہو نیوالی کئی فٹ بلند خطرناک شیطانی طاقتیں اور بلائیں دکھائی گئی ہیں جنکے خاتمے کیلئے روبوٹس کا سہارا لیا جارہا ہے۔دیوہیکل روبوٹس اور خطرناک مونسٹرز کے درمیان جاری جنگ پر مبنی اس فلم کی کہانی معروف رائٹر ٹریوس بیچم کے ناول سے ماخوذہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اسٹیون ایس ڈی نائٹ نے نبھائے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/03/2018 - 16:30:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :