دیپیکا پڈوکون کے میری زندگی میں آنے پر خوشی ہے، رنویر سنگھ

پیر 19 مارچ 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون میری زندگی میں آنے پر خوشی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنویر سنگھ نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور میرے مابین باہمی احترام اور پسندیدگی کا رشتہ ہے اور وہ میری زندگی میں آنے پر خوشی ہے میں انہیں بطور آرٹسٹ بہت آگے دیکھنا چاہتا ہوں اور انہیں بہت زیادہ سراہتا کرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون عمدہ اداکاری صلاحیتوں کی حامل اداکارہ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بطور آرٹسٹ ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے۔ اداکار رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون فلم ’’گولیوں کی راس لیلا رام لیلا‘‘، ’’ باجی رائومستاتی‘‘، اور ’’پدماوت‘‘ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 11:20:06