فلم ’’من مرضیاں ‘‘ کی عکس بندی جاری

پیر 19 مارچ 2018 11:20

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’من مرضیاں ‘‘ کی امرتسر میں عکس بندی جاری ہے جہاں کے رہائشی ٹیم کے لئے گھر کے بنے کھانے سیٹ پر پہنچاتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار انوراگ کشپ کی فلم ’’من مرضیاں ‘‘کی امرتسر میں عکسبندی جاری ہے جہاں کے رہائشی لوگ ٹیم کے لئے گھر کے بنے کھانے سیٹ پر پہنچاتے اور اپنے پسندیدہ اداکاروں کے ساتھ سیلفی بھی لیتے ہیں۔ اداکارہ تاپسی پنو پہلی بار ہدایتکار انوراگ کشپ کی فلم میں کام کر رہی ہیں جبکہ فلم میں اداکار ابھیشیک بچن اور وکی کوشال بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 19/03/2018 - 11:20:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :