ریموڈی سوزا اور بھوشن کمار مشترکہ طور ڈانس فلم بنائیں گے

پیر 19 مارچ 2018 12:25

ریموڈی سوزا اور بھوشن کمار مشترکہ طور ڈانس فلم بنائیں گے
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) بالی وڈ ہدایتکار ریموڈی سوزا اور بھوشن کمار اکھٹے ڈانس فلم بنائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار ریموڈی سوزا اور بھوشن کمار اکھٹے ڈانس فلم بنائیں گے، جس میں اداکار ورون دھون اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم میں اداکار ،کوریوگرافر و ہدایتکار پرابھودیوا، دھرمیش یلاندے، راگھو جویال اور پونیت پاٹھک بھی شامل ہیں، فلم کی ہدایات ریمو ڈی سوزا اور پیشکش بھوشن کمار دیں گے جبکہ فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا ہے، جس کی عکسبندی رواں سال کے آخر تک شروع کی جائے گی اور آئندہ سال 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 19/03/2018 - 12:25:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :