بالی وڈ فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘ 4 اپریل کو چین میں ریلیز کی جائے گی

پیر 19 مارچ 2018 12:25

بالی وڈ فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘ 4 اپریل کو چین میں ریلیز کی جائے گی
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2018ء) بالی وڈ فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘رواں سال 4 اپریل کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپرسٹار‘‘ اور سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی چین میں ریلیز کے بعد اب اداکار عرفان خان اور پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم ’’ہندی میڈیم ‘‘ بھی رواں سال 4 اپریل کو چین میں ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں فلم کے ہدایتکار سکت چوہدری کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے کہ چین میں ہندی فلموں کی ریلیز کے لئے ہر کسی کو اداکار عامر خان کا شکرگزار ہونا چاہیئے کیونکہ انہوں نے نئے اور ایک بڑی تعداد میں ناظرین کے سامنے ہندی سینما کے وژن کا ایک نیا قدم اٹھایا ہے اور فلم ’’دنگل‘‘ کے بغیر چینی شائقین کے سامنے ہندی فلمیں مضبوط سماجی تھیم کے ساتھ انٹرٹینمنٹ کا امتزاج پیدا نہ کر سکتیں۔
وقت اشاعت : 19/03/2018 - 12:25:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :