دوسروں کو خوشیاں دینے سے جس قدر راحت ملتی ہے اسکا احساس لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا‘ ثمینہ پیرزادہ

پیر 19 مارچ 2018 13:13

دوسروں کو خوشیاں دینے سے جس قدر راحت ملتی ہے اسکا احساس لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا‘ ثمینہ پیرزادہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2018ء) اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ دوسروں کو خوشیاں دینے سے آپ کو جس قدر راحت ملتی ہے اس کا احساس لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتا ۔انہوں نے کہا کہ کتابوں کا مطالع کرنے سے انسان کی معلومات میں اضافہ کے ساتھ ذہن بھی فریش رہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ سادہ خوراک استعمال کرتی ہوں اور صبح ناشتے سے قبل شہد کا استعمال کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ کہ میں اپنے کیریئر میں ہمیشہ دوسروں کی رہنمائی کی ہے اور شوبز کی دنیا میں رہتے ہوئے کبھی بھی کسی سے دل میں بغض نہیں رکھا ، خود کو خوش رکھنے کے ساتھ دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہوں ۔

وقت اشاعت : 19/03/2018 - 13:13:04

Rlated Stars :