عرفان خان صحت یابی پر فلم کی عکسبندی شروع کریں گے، وشال بھردواج

منگل 20 مارچ 2018 11:43

عرفان خان صحت یابی پر فلم کی عکسبندی شروع کریں گے، وشال بھردواج
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) بالی وڈ فلمساز وشال بھردواج نے کہا ہے کہ جب عرفان خان ٹھیک ہو کر واپس آجائیں گے تو پھر فلم کی عکسبندی شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز وشال بھردواج نے کہا ہے کہ اداکار عرفان خان ایک واریئر ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ وہ اپنی بیماری کا مقابلہ کریں گے لہذا اداکارہ دیپیکا پڈوکون ، ساتھی پروڈیوسر پریرنا اروڑا اور میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم فلم کا شیڈول دوبارہ بنائیں اور جب ہمارے واریئر عرفان خان اپنی بیماری کو شکست دے کر واپس آجائیں گے تو ہم ایک بار پھر ایک نئے جوش و توانائی سے فلم کی عکسبندی شروع کریں گے۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 11:43:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :