ایشان کھٹر نے 8 کلوگرام وزن کم کر لیا

منگل 20 مارچ 2018 11:43

ایشان کھٹر نے 8 کلوگرام وزن کم کر لیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار ایشان کھٹر نے ڈیبیوٹ فلم ’’ بی یونڈ دا کلائوڈز ‘‘ کے لئے 8 کلوگرام وزن کم کر لیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ایشان کھٹر کی ڈیبیوٹ فلم ایرانی فلمساز ماجد ماجدی کی فلم ’’ بی یونڈ دا کلائوڈز ‘‘ ہے جس کے لئے انہوں نے 12 روز میں اپنا 8 کلوگرام وزن کم کر لیا ہے اور اس میں انہیں ان کے گرو کی مدد بھی حاصل ہے۔ فلم کی کہانی ایک بھائی اور بہن کے گرد گھومتی ہے اور وہ کیسے اکیلے اور فارغ وقت میں خوشی تلاش کرتے ہیں، فلم رواں سال 20 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 11:43:56