ابھیشیک ورما کی نئی فلم کا نام ’’شدت‘‘ نہیں ہے،کرن جوہر

منگل 20 مارچ 2018 11:50

ابھیشیک ورما کی نئی فلم کا نام ’’شدت‘‘ نہیں ہے،کرن جوہر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے کہا ہے کہ ہدایتکار ابھیشیک ورما کی نئی فلم کا نام ’’شدت‘‘ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز کرن جوہر نے ٹوئٹر پر ہدایتکار ابھیشیک ورما کی نئی فلم کے نام کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کاہدایتکار ابھیشیک ورما کی نئی فلم کا حصہ بننا ہمارے اعزاز کا باعث ہے لیکن فلم کا نام ’’شدت‘‘ نہیں ہے، فلم کی عکسبندی اپریل کے وسط میں شروع کی جائے گی جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 11:50:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :