پرانے ہندی گانوں کے ریمیک کے رحجان کوختم کرنے کی ضرورت ہے، صوفی چوہدری

منگل 20 مارچ 2018 12:30

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار و گلوکارہ صوفی چوہدری نے کہا ہے کہ ہر پرانے ہندی گانے کے ریمیک کے رحجان کوختم کرنیکی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و گلوکارہ صوفی چوہدری نے ٹویٹر پرکہا ہے کہ انہیں پرانے گانوں کی ریمیک پر کوئی خوشی نہیں ہوتی بلکہ اس رحجان کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 10یا 12سال قبل ہندی گانوں اور پاپ گانوں کا ہٹ فیز تھا لیکن ہم ہندی فلموں کے لئے ہندی فلموں کے گانوں کو ریمیک کر رہے ہیں جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 12:30:06