سخاوت ناز کا چھپا ہوا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آنے لگا

کامیڈین اداکار نے گانے کے ساتھ ہارمونیم بجانے پر بھی عبور حاصل کر لیا

منگل 20 مارچ 2018 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) فلم ، ٹی وی اور تھیٹر کے معروف کامیڈین اداکار سخاوت ناز کا چھپا ہوا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آنے لگا ، گانے کے ساتھ ہارمونیم بجانے پر بھی عبور حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سخاوت ناز نے اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی شروع کر دی ہے اور اس کے ساتھ انہوں نے ہارمونیم بجانے کی تر بیت بھی حاصل کر لی ہے ۔ گزشتہ روز الحمراء ہال llمال روڈ میں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’ مائیں نی میں کینوں آکھاں ‘‘ کے وقفے کے دوران سخاوت ناز نے بیک اسٹیج پر اپنے ساتھی اداکاروں کو اس وقت حیرت زدہ کر دیا جب انہوں نے گانے کے ساتھ ہارمونیم بھی پلے کیا ۔ ان کے نئے ٹیلنٹ پر اداکار گوشی خان ، صائمہ خان ، ظفر ارشاد اور منیر راج نے انہیں بھرپور داد دی ۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 13:33:16