تھیٹر کے سنجیدہ حلقوں کا ڈرامہ سکرپٹ چوری کرنے کے حوالے سے قانون سازی کا مطالبہ

اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹروں میں چوری کیے ہوئے سکرپٹ سے ڈرامے پیش کیے جا رہے ہیں

منگل 20 مارچ 2018 13:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2018ء) تھیٹر سے تعلق رکھنے والے سنجیدہ حلقوں نے کہا ہے کہ اسٹیج ڈراموں میں اس وقت تک بہتری نہیں آسکتی جب تک نئے رائٹر آگے نہیں آئیں گے،اس وقت لاہور سمیت پنجاب بھر کے تھیٹروں میں چوری کیے ہوئے سکرپٹ سے ڈرامے کیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

تھیٹر کے ان حلقوں کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خود ساختہ ڈرامہ رائٹر ان رائٹروں کے سکرپٹ چوری کر کے ڈرامہ بنا رہے ہیں جو اب اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اور ان سینئر رائٹروں کے سکرپٹ چوری کرنے کا رحجان تیزی سے فروغ پا رہا ہے ، صرف پانچ چھ رائٹر ایسے ہیں جو اپنا لکھا ہوا اسٹیج ڈرامہ پیش کررہے ہیں جبکہ باقی سب چوری پر کام کیا جا رہا ہے اور ان کے سکرپٹ میں اپنے پاس سے ردو بدل کر کے ڈرامے کی اصل شکل کو بھی بیگاڑ دیا گیا ہے جب تک نئے اسٹیج ڈرامہ لکھنے والے آگے نہیں آئیں گے اس وقت تک اسی طرح بیگاڑ کا شکار رہے گا اور ڈرامہ سکرپٹ چوری کرنے کے حوالے سے بھی قانون سازی ہونی چاہیے۔

وقت اشاعت : 20/03/2018 - 13:33:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :