برٹش پاکستانی فلم پروڈیوسر آفتاب فیاض کی پاکستان آمد

مہوش حیات کو لیکر پنجابی فلم بنائیں گے ابھی بننے والی فلموں میں پاکستانی کلچر کو نظر انداز کیا جا رہاہے مگر میں اپنی فلم کے ذریعے پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کرائوں گا ، پروڈیوسر

منگل 20 مارچ 2018 21:38

برٹش پاکستانی فلم پروڈیوسر آفتاب فیاض کی پاکستان آمد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2018ء) برٹش پاکستانی فلم پروڈیوسر آفتاب فیاض کی پاکستان آمد ، اداکارہ مہوش حیات کو لیکر پنجابی فلم بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف فلم پروڈیوسر آفتاب فیاض ان دنوں انگلینڈ سے پاکستان آئے ہوئے ہیں اور نئے فلم کے پروجیکٹ کیلئے اداکاروں کو کاسٹ کررہے ہیں۔ ابتدائی طور پر انہوں نے اپنی پنجابی فلم کے لئے اداکارہ مہوش حیات کو کاسٹ کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض شاہد ظہور انجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

آفتاب فیاض اس سے قبل بالی ووڈ میں پنجابی فلم پنڈ دی کڑی ، سجنا وے سجنا اور بھگت سنگھ کو پروڈیوسر کر چکے ہیں ۔ اس حوالے سے آفتاب فیاض نے کہا کہ فلم بنانے کا بنیادی مقصد پاکستانی ثقافت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے ، ابھی جو فلمیں بنائی جا رہی ہیں اس میں پاکستانی کلچر کو نظر انداز کیا جا رہاہے مگر میں اپنی فلم کے ذریعے پاکستانی کلچر کو دنیا بھر میں متعارف کرائوں گا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستانی اداکاروں میں ندیم بیگ ، شان اور ہمایوں سعید جبکہ بالی ووڈ میں امیتابھ بچن ،شاہ رخ خان اور عامر خان کی اداکاری سے متاثر ہوں ۔۔
وقت اشاعت : 20/03/2018 - 21:38:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :