کیریئر کے آغاز میں مجھے کہا گیا کہ میری ہیرو جیسی شکل نہیں ہے ، اجے دیوگن

بدھ 21 مارچ 2018 11:30

․ ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ جب میری پہلی فلم ریلیز ہونے کے قریب تھی تو انڈسٹری میں مجھے عام سی شکل کا لڑکا اور یہ لڑکا ہیرو نہیں لگتا جیسے جملے سننے کو ملا کرتے تھے جو میرے لئے ہچکی تھے لیکن میں نے اس متعلق کبھی سوچا نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی ان دنوں اپنی فلم ’’ہچکی ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں وہ مختلف اداکاروں کے ساتھ انٹرویوز کر رہی ہیں اور ان سے ان کی ہچکیوں(دھچکوں)کے حوالے سے گفتگو کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اداکار اجے دیوگن سے ان کی پہلی ہچکی کے حوالے سے انٹرویو لیا تو اجے دیوگن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ایسے کوئی سنگین ہچکی، رکاوٹ یا مشکل نہیں دیکھی لیکن جب میری پہلی فلم ریلیز ہونے کے قریب تھی تو انڈسٹری میں مجھے عام سی شکل کا لڑکا اور یہ شکل سے ہیرو نہیں لگتا سننے کو ملا میں یہ سب اس وقت سنتا رہا یہ میرے لئے ہچکی ہو سکتی تھی لیکن اس بات نے مجھے کبھی پریشان نہیں کیا اور نہ ہی تکلیف دی، میں نے اس متعلق کبھی سوچا بھی نہیں اور میں آگے بڑھتا گیا تو زندگی میں جو بھی ہچکی، مشکل یا دکھ ہے اس پر قابو پانے کی کوشش کریں۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 11:30:06