رابی پیرزادہ کے فالوورز کی تعداد 2ملین سے تجاوز کر گئی

بدھ 21 مارچ 2018 12:57

رابی پیرزادہ کے فالوورز کی تعداد 2ملین سے تجاوز کر گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2018ء) گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ کے فالوورز کی تعداد 2ملین سے تجاوز کر گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ان کی فلم ’’ شور شرابا ‘‘ ریلیز ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد 2ملین سے زیادہ ہو چکی ہے ۔

(جاری ہے)

توقع کی جا رہی ہے کہ رواں سال میں رابی پیرزادہ کی فالوورز کی تعداد 3ملین کی حد بھی کراس کر جائے گی۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر فالورز کی تعداد میں 2ملین سے زیادہ کی فہرست میں گلوکار عارف لوہار ،عاطف اسلم ،مائرہ خان سمیت دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 12:57:02

Rlated Stars :