صوبوں میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد احسن اقدام ہے ‘گلوکارہ راگنی

بدھ 21 مارچ 2018 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء)گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ صوبوں میں یوتھ فیسٹیول کا انعقاد احسن اقدام ہے حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں ثقافت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کریں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو میں گلوکارہ راگنی نے کہاکہ پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی صوبائی حکومت نے یوتھ فیسٹیول منعقد کیا جس میں پہلے روز ہی لاکھوں نوجوان شریک ہوئے اور میرے سمیت دیگر فنکاروں نے پروفارم کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ جس قوم میں دہشت گردی اور دیگر مسائل کی وجہ سے مایوسی نظر آرہی تھی وہاں اب یوتھ فیسٹیول کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں کو اپنا آپ منوانے کا موقع مل رہا ہے بلکہ ملک کی ثقافت کو بھی پروموٹ کیا جا رہا ہے ۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 21:54:10