معاوضے میں اضافہ کرنا کوئی جرم نہیں‘نادیہ حسین

بدھ 21 مارچ 2018 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ معاوضے میں اضافہ کرنا کوئی جرم نہیں‘ ماڈلنگ کے شعبہ میں نئے آنیوالوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع ملنے سے ماڈلنگ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں فنکاروں سے جتنی محنت کروائی جاتی ہے اس کے مقابلے میں معاوضے انتہائی کم دیا جاتا ہے اس لئے اگر میرے سمیت دیگر لوگ حالات کو دیکھتے ہوئے معاوضے میں اضافہ کر رہے ہیں تو یہ کوئی جرم نہیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 21:54:10