پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے زندگی کی 52بہاریں دیکھ لیں

بدھ 21 مارچ 2018 21:54

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء) بالی وڈ کی ان گنت فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی پلے بیک گلوکارہ الکا یاگنک کی 52 ویں سالگرہ منائی گئی۔ پس پردہ گلوکارہ الکا یاگنک نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔فلم ’’ لاوارث‘‘ کے گانے ’’میرے انگنے میں تمہارا کیا کام ہے‘‘نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

(جاری ہے)

الکا یاگنک بالی وڈ کی پانچویں بڑی گلوکارہ ہیں۔ الکا کا فنی کیرئیر تین دہائیوں پر محیط ہے۔الکا یاگنک کا ایک اور گیت جس نے انہیں بالی وڈ میں شناخت عطا کی وہ فلم ’’ تیزاب‘‘ کا گیت ’’ایک دو تین‘‘ تھا جو فلم میں مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا۔ اس فلم کے علاوہ ان کے متعدد گیت زبان زد عام ہوئے جس میں ’’ ایک ایسی لڑکا تھا جسے میں پیار کرتی تھی‘‘ ، ’’یہ دعا ہے میری رب سے‘‘،’’ تو شاعر ہے میں تیری شاعری‘‘اور دوسرے کئی مشہور گیت شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 21/03/2018 - 21:54:10