پریٹی زنٹا کیلیفورنیا کے برفیلے پہاڑوں پر پکنک منانے میں مصروف

بدھ 21 مارچ 2018 20:21

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مارچ2018ء)بالی وڈ کی مشہور اداکارہ پریٹی زنٹا کافی عرصے سے فلموں سے دور ہیں مگر سماجی رابطوں پر ان کی سرگرمیاں سامنے آتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

ہندوستانی میڈیا کے مطابق اداکارہ پریٹی زنٹا ان دنوں کیلیفورنیا میں چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں وہ برفیلے پہاڑوں پر پکنک منارہی ہیں۔ پریٹی نے سماجی رابطہ اکاونٹ پر تصویریں شیئر کی ہیں۔اداکارہ 2016 میں امریکی تاجر کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ وہ ان دنوں فلم انڈسٹری سے دور ہیں۔

وقت اشاعت : 21/03/2018 - 20:21:28